پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وزیر شازیہ مری ووٹ مانگنے گئی تو لوگوں کو کیا دھمکیاں دیتی رہیں ؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

میرپور خاص (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وزیر شازیہ مری نے ڈھٹائی کی حد کردی۔ ووٹرز کے سوالات پوچھنے پر دھمکیاں دینے پر اتر آئیں،نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کا وقت قریب سے قریب تر آچکا ہے۔2018 کے تاریخی الیکشن کا وقت قریب سے قریب تر آتا جارہا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جار ہی ہیں ۔اس موقع پر سیاسی رہنما اپنے اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے میں مشغول ہیں ۔ان میں بہت سے سیاسی پرندے ایسے بھی ہیں جنہوں نے 5 سال بعد اپنے اپنے علاقوں اور حلقوں کا رخ کیا ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے ایسے سیاستدانوں کے مواخذے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عوام کی جانب سے کئیے جانے والے سوالات عوام میں شعور کی بیداری کی علامت ہیں ۔آئے روز ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں سیاستدانوں کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایسا پی کچھ سندھ کی سابق وزیر اورپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے ساتھ ہوا۔شازیہ مری اپنے حلقے این اے 216 پہنچیں تو اس موقع پر کارکنان کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تاہم صورتحال اس وقت بدمزگی کا شکار ہوگئی جب ووٹرز نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔پے در پے سوالات سے شازیہ مری اس قدر جھنجلاہٹ کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ ووٹرز کو سبق سکھانے پر اتر آئیں۔اس موقع پر شازیہ مری نے ووٹرز کو دھمکیاں بھی دیں اور جاہل اور گنوار کہہ کر بھی مخاطب کیا۔اس پرووٹرز کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کو ووٹ نہیں دینا،آپ جو مرضی کرلیں اور ہمیں تمیز سکھانے کی ضرورت نہیں۔(ش،ز،خ)

مزید پڑھیں  الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیے نگران حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ، ایسا فیصلہ جسکی آپ بھی تعریف کریں گے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments