پاکستان کااہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا

بنوں (نیوزڈیسک)کچ کوٹ میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے علاقے کچ کوٹ میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوگیا ہے۔ بارودی مواد کے دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیزبارودی مواد جھاڑیوں کے اندرچھپایا گیا تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی دونوں بچوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچے وہاں مچھلی کا شکار کررہے تھے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Quid e Azam ki beti inteqal kar gyi