پاکستان کے ساتھ مستقبل قریب میں سیریز کا کوئی امکان نہیں :سشما سوراج

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین کو دونوں روایتی حریفوں کے مابین اگلی سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مستقبل قریب میں دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔ نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار فائرنگ کے باعث فی الحال دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ویرات کوہلی اب امتحانات میں سوالات کا حصہ بھی بننے لگے،10نمبر کیلئے پیپر میں کیا سوال پوچھ لیا گیا
کیٹاگری میں : Sports