پاکستان کے شہر حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نے عرا ق میں تاریخ رقم کر دی، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

حافظ آباد(آئی این پی)عراق کی وزارت الشوؤن الاسلامیہ کے زیر اہتمام عراقی شہر نجف میں منعقدہ ساتویں السفیر عالمی مقابلہ عربی خطاطی میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف ہیرا اور انکی بہن صائمہ فہد نے خط کوفی میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔ اس عظیم اور شاندار کامیابی پر صائمہ فہد نے کسی بھی بین الاقوامی خطاطی مقابلہ میں اوّل انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون خطاطہ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں  عمران خان کی طبیعت بگڑ گئی ،شوکت خانم ہسپتال منتقل

اور ان کے ساتھ ر یکارڈ یافتہ خطاط محمد اشرف ہیرا نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ بین الاقوامی خطاطی مقابلے جیتنے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا۔ مذکورہ مقابلہ میں دنیا بھر کے نامور اور ماہر استاد خطاطوں نے حصہ لیا جس میں پاکستان کے نوجوان خطاطین اشرف ہیرا اور صائمہ فہد نے پہلی پوزیشن ، ایران نے دوسری اور مصرکے خطاطوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سعودی عرب اور عراق کے خطاطوں نے حوصلہ افزائی کے انعامات جیتے۔

مزید پڑھیں  ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔۔۔۔نواز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز، چوہدری نثار کے حوالے سے ایسا فیصلہ کر لیا کہ لیگی رہنماء بھی حیران رہ گئے

urdu tv online

مزید پڑھیں  نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے تو ناموس رسالت ﷺ کیلئے کیوں نہیں : جسٹس شوکت عزیز

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments