پاک ائیر فورس تیا ر ہے، ائیر چیف کا دھماکے دار اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ائیر چیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کے د فاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہے، فورس علاقائی سا لمیت، ملکی خودمختاری کاہرقیمت پرتحفظ کرےگی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف سہیل امان نے ا یئرڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ایئرڈیفنس آپریشنزکامعائنہ کیا انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریوسے ملاقات کی انہوں نے فضائی سرحدوں کے د فاع کے جذبے کو سراہا۔ترجمان کے مطابق ایئرچیف سہیل امان کے د ورے کا مقصدمختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کامعائنہ اور جائزہ لیناتھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  معروف قانون دان عاصمہ جہانگی اچانک انتقال کر گئیں