پاک فوج افغانستان میں داخل۔۔۔ خبر آپ کو دنگ کر ڈالے گی

لاہور(ویب ڈیسک)خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان صوبے خوست کے اعلیٰ پولیس اہلکار کرنل عبدالہنان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کی علی الصبح پاکستانی فورسز نے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغان فورسز پر حملہ کیا ہے۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کا آغاز افغان فوج نے کیا۔


ہنان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فورسز خوست میں داخل ہوئیں اور انہوں نے افغان فوج کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس تشدد کی وجہ سے دو افغان فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کیے ایک بیان کے مطابق افغان سرحد سے متصل پاکستانی علاقے میں فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ افغان فورسز کی طرف سے فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کی وجہ سے دو فوجی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ بیان کے مطابق افغان فورسز کے حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔پاکستان اور افغانستان کے مابین دو ہزار کلو میٹر سے زائد طویل سرحد دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین تناؤ کا سبب ہے۔ ڈیورںڈ لائن نامی اس سرحد کو انیسویں صدی میں برطانوی راج کے دور میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تاہم کابل حکومت اسے بین الاقوامی سرحد کے طور پر تسلیم نہیں کرتی ہے۔افغان حکومت ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوج کی طرف سے قائم کردہ نئی عسکری چوکیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے سرحدی علاقوں میں فعال شدت پسندوں کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں  بھارت کو شکست کا سامنا، کرکٹ کے میدان سےشائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

کابل اور امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متصل بالخصوص پاکستانی قبائلی علاقہ جات میں جنگجو محفوظ ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی فوج کے کچھ عناصر ان جنگجوؤں کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ یہی جنگجو افغانستان میں سرحد پار کارروائی کرتے ہوئے افغان حکومت اور غیر ملکی اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔تاہم پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے جنگجو دراصل افغانستان میں محفوظ ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں، جو وقتا فوقتا پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں سر انجام دیتے رہتے ہیں۔حال ہی میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، جس دوران انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور بھی دیا تھا۔(بشکریہ ڈی ڈبلیو )(م،ش)

مزید پڑھیں  اب پاکستان یہ اہم ترین ہتھیار ترکی سے خریدے گا، معاہدہ جلد متوقع یہ کونسی چیز ہے؟ جان کرپاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں کو اقتدار کی چھینا جھپٹی سے فرصت نہیں مگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو کس خوفناک خطرے سے دوچار ہوتا دیکھ رہے ہیں ؟ سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات اس تحریر میں ملاحظہ کیجیے

مزید پڑھیں  پنجاب حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی


یہ بھی پڑھیں:لو ختم کہانی ہو گئی ۔۔۔۔۔اگلے ایک ماہ کے اندر (ن) لیگ پاکستانی سیاست سے کس طرح مکمل طور پر غائب ہونیوالی ہے ؟ نامور صحافی نے ترتیب دیا گیا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments