پاک فوج نے ایران پر خوفناک حملے کی کوشش کیسے ناکام بنا دی دہشتگرد ایران میں داخل ہو کر کیا کام کرنا چاہتے تھے، ایرانی وزیر خارجہ نےمعروف صحافی حامد میر سے بات کرتے ہوئے کیا تہلکہ خیز انکشاف کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے ایران پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیز انکشاف، بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے معروف صحافی و اینکر حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات پاک فوج نے ایران پر خوفناک حملے کی کوشش کا بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر دوخودکش حملہ آور

مزید پڑھیں  عمران خان کو سیا ست کی سنی لیون قرار دے دیا گیا لیکن کس نے؟ جانئے۔۔۔

ایران میں داخل ہو کر ایرانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس کی اطلاع پاک فوج نے فوری طور پر ایرانی سکیورٹی فورسز کو فراہم کی جس پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے اس خوفناک حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو سکیورٹی تعاون بڑھانا ہو گا۔ ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا عزم رکھتا ہے اور بھارت سے تعاون پاکستان سمیت خطے کے کسی ملک کے خلاف نہیں۔

مزید پڑھیں  اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پہلےشہباز شریف نے ایسی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر سب حیران رہ گئے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments