پاک فوج کی طرف سے خواجہ سعدرفیق بارے بہت ہی بری خبر آگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ایک ڈسپلن والا ادارہ ہے جس کے جوان آرمی چیف کے کہنے پر ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ کو آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا کہا ہے ، خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کی طرف بھی توجہ دیں جو ان کی بات نہیں سنتے۔ صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر پاک فوج کے موقف کے بارے میں پوچھا تو میجر جنرل آصف غفور نے کچھ دیر تک خاموشی اختیار کی جس کے بعد وہ بولے کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا، ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نظم و ضبط والا ادارہ ہے سیاسی بیانات کا کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتے لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ پاک فوج میں تمام لوگ آرمی چیف کے حکم پر ہی چلتے ہیں۔ آرمی چیف کہتے ہیں تو ہی پاک فوج کے جوان قربانیاں دیتے ہیں اور اگر آرمی چیف ایک طرف دیکھنا شروع کردیتے ہیں تو پوری فوج اسی طرف دیکھتی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  “ووٹ کو عزت دو” کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نئی مہم۔۔۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کیا ہدایات دیں ہیں؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے دنگ کر دینے والی تفصیلات آ گئیں