پاک فوج کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا ،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ کیا ہونے والا ہے جانئے۔۔۔

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کی سیشن عدالت نے خواجہ سعید رفیق کے فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر وفاقی وزیر کے وکلا کو جواب داخل کروانے کے لیے حتمی موقع دے دیا ۔ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے درخواست کی سماعت کی . درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے فوج کے خلاف بیان دے کر ملک میں انتشار پیدا کرنے اور فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ان کے بیان کی وجہ سے پورے ملک میں اضطراب پھیلا ہے وفاقی وزیر کے اس عمل پر مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا، لہذا عدالت پولیس کو خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے . عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Urdu tv online Headlines | 12 am | 25 May 2018