پرواز کے دوران مرد پائلٹ کی خاتون پائلٹ سے جھگڑا ، تھپڑ بھی مارے,423مسافروں کی زندگی خطرے میں

لندن (نیوزڈیسک)جیٹ ائیر ویز کی لندن سے ممبئی پرواز کے دوران پائلٹوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران مرد پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو تھپڑ مار دیا ۔تفصیلات کے مطابق جیٹ ائیر ویز کی لندن سے ممبئی پرواز کے دوران پائلٹوں کے درمیان جھگڑا ہو ا۔ مرد پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد خاتون پائلٹ نے کافی دیر کے لیے کاک پٹ کو ترک کر دیا ۔ جیٹ ائیر ویز نے اس واقعے کی تحقیق شروع کرتے ہوئے دونوں پائلٹوں کی ڈیوٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔طیارے میں 324 مسافر سوار تھے ۔ جھگڑے کے باوجود پائلٹوں نے طیارے کو صحیح سلامت ممبئی ہوائی اڈے پر اتار اہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’ آپکی بات سُن کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے اور۔۔۔۔۔۔‘‘ توہین عدالت کیس میں جسٹس عظمت سعید نے دانیال عزیز کو ایسا کیوں کہا؟ تازہ ترین خبر (ن) لیگیوں کے ہوش اُڑا دیئے