پشاور،چین کی ننجونگ سنجیان کنسٹرکشن کمپنی کی خیبرپختونخوا میں کم قیمت پر بجلی گھر متعارف کرانے کی پیشکش

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2018ء)چین کی تعمیراتی کمپنی’’ننجونگ سنجیان کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ‘‘ نے خیبرپختونخوا میں کم قیمت اور بجلی گھر متعارف کرانے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹرامجد علی اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی سیف الرحمن عثمانی کو ایک اجلاس میںجمعرات کے روز کمپنی کے ایک نمائندہ وفد نے کرائی۔

مزید پڑھیں  پورےپاکستان سے ڈبے کے دودھ کاخاتمہ ۔۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے انتہائی اہم اقدام اٹھا لیا

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی اورڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ،گھروں کی ضرورت اور کم بجلی خرچ گھروں کی ضرورت سے اگاہ کیا۔ وفدکے ممبران نے انہیں ٹیکنالوجی کے شعبہ میںاپنی صلاحیتوں سے اگاہ کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ کہ وہ جو گھر تعمیر کرتے ہیں وہ کم قیمت ،پائیدار اور توانائی بچانے والے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں  شرجیل میمن نےنیب بارے ایسے بیانات دیئے کہ ۔۔۔جان کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

طویل بحث کے بعدیہ فیصلہ کیاگیا کہ چائنہ کمپنی فوری طورپر ایک موزوں جگہ ترجیحاً موٹر ویز کے قریب نمونے کے طورپر گھر بنائے گی اوربعد ازاں اس حوالے سے مشترکہ طورپر یاخود ہی گھروں کی تعمیر کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اوران گھروں کو مناسب قیمت پر صوبے کے لوگوں کو فراہم کیاجائے گا۔ اس مقصد کے لئے کمپنی صوبے میںایک مستقل دفتر بھی کھولے گی۔

مزید پڑھیں  روزگار بھی کمانا ہے بوڑھی ماں کا علاج بھی کروانا ہے، سائیکل کے ایک طرف سامان اور دوسری طرف اپنی والدہ کو بٹھائے نوجوان کی ایک تصویر نے سب کو جذباتی کر دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments