پشاورپولیس نے نشے میں دھت یونیورسٹی کی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔۔تعلق ایسے خاندان سے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

پشاور (نیوزڈیسک)پولیس نے نشے میں دھت یونیورسٹی کی طالبہ کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں نشے میں دھت طالبہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی روزانہ اس علاقے میں نشہ کرنے آتی تھی اور بلا آخر ایک دن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔آئس کے نشے میں دھت لڑکی یونیورسٹی کی طالبہ ہے جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے۔لڑکی کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو چکی ہے ،جس میں لڑکی کو نشہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا تا ہم ابھی پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وڈیو میں نظر آنے والی لڑکی یہی ہے یا کوئی اور ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی ابھی تک نشے میں ہے اور زخمی بھی ہے ۔اس لئے پوچھ گچھ نہیں کی جا سکتی۔جب کہ لڑکی کی عمر 20سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی: ترجمان دفتر خارجہ