پنجاب حکومت نےبڑا فصلہ سنا دیا۔۔۔ڈاکٹر طاہر القادری کو بڑا جھٹکا

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے 17 جنوری کو مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کو مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کو پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق دھرنوں اور جلسوں سے ملک بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔اورانصاف لینے کے لیے عدالتوں کا رخ کیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق انصاف نہ ملنے کے بعد 17جنوری کو مال روڈ پر جلسہ کرنے کااعلان کیا تھا جب کہ پارٹی کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا تھا کہ یہ جلسہ دھرنے میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔اس جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی شامل ہو نا تھا،تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بلاول بھٹو اپنا’ویلنٹائن‘ کس کے ساتھ منائیںگے۔۔۔اہم اعلان کردیا