پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس سال کتنے ہوٹل سیل کئے ؟ تعداد جان کر آپ باہر کھانا کھانے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

 پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ کی سال 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق رواں سال غیر معیاری اور ناقص ہوٹلز کے گرد گھیرا تنگ کیا اور لاتعداد ہوٹلز کو سیل کیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 سال لاہور تک محدود اتھارٹی کے آپریشنز کا دائرہ کار 2017 میں پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھایا گیا، ایک سال میں ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب مقامات کی چیکنگ کی گئی اور ناقص اشیاءخورد و نوش کی فروخت، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 249 ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کیا گیا جب کہ ایک لاکھ 28 ہزار 242 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ رواں سال سنگین ملاوٹ کرنے والے 156 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ملاوٹ کے جرم کی پاداش میں 78 افراد کو جیل بھجوایا گیا، اس کے علاوہ 10 کروڑ روپے کے جرمانے بھی کیے گئے جب کہ آپریشنز ٹیموں کی مدد سے 40 ہزار کے قریب ای لائسنس جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں  ماروی میمن نے ن لیگ کو آگ بگولا کر دینے والا ٹویٹ کر دیا

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز ونگ ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آپریشنز ونگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ بھی کررہا ہے، جس کی بدولت عوام کو صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments