پنجاب پولیس نے تلاشی کیلئے خاتون کو سرعام برہنہ کر دیا

: پنجاب پولیس نے خاتون کو برہنہ حالت میں چلنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کے ایک گروہ نے تلاشی لینے کے لیے ایک خاتون کو برہنہ حالت میں چلنے پر مجبور کر دیا۔ مذکورہ خاتون کی شناخت تو نہیں ہو سکی البتہ پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے خاتون کی تلاشی لینے اور اسے برہنہ حالت میں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد ناپسند کیا جا رہا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ایسے ملک میں ، جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، خواتین سے اس طرح کا سلوک قابل مذمت ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اس ویڈیو کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ویڈیو میں موجود خاتون سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں  ضلعی الیکشن کمشنر نے حمزہ شہباز کواب تک کابڑا جھٹکادے دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments