پنجاب کے اہم شہرمیں ۔۔۔استاد نے طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک)باسط ٹاؤن میں گھر میں پڑھانے کیلئے آنیوالے معلم نے سات سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،بتایاگیاہے کہ ملزم عبدالمالک بچی کو گھر میں تعلیم دینے آتا تھا ۔روزنامہ دنیا کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے باقی بچوں کو پہلے چھٹی دیدی اور معصوم اریحہ کو یہ کہہ کر روک لیا کہ اسے سبق یاد نہیں ہو رہا، اسی دوران ملزم نے اریحہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا یااور فرار ہو گیا، پولیس نے اطلاع پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم عبدالمالک نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچی کا ڈی این اے کروانے کیلئے مواد حاصل کر لیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نیلم منیر کی زندگی کا اہم فیصلہ؟ مصروفیات کی بنا پر تاخیر کا شکار