پنجاب یونیورسٹی کی تباہ کاریوں کے پیچھے کس کا ہاتھ۔۔۔حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور ایک لسانی گروہ میں تصادم کے باعث کلاسز منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ جمعیت کی جانب سے ہونے والے پائنیرز فیسٹیول کو سبوتاژ کرنے کیلئے لسانی گروہ کے طلبہ نے سوشل میڈیا پر پلاننگ کی اور فساد مچایا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں سرگرم لسانی گروہ کے کچھ ارکان کی سوشل میڈیا پر ہونے والی چیٹ منظر عام پر آئی ہے جس کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ آج (پیر کو) جمعیت کا ایونٹ سبوتاژ کرنے کیلئے پہلے سے پوری پلاننگ کی گئی تھی۔عزیزطوری اوراشرف خان نامی طلبا کے درمیان پائنیر فیسٹیول سبوتاژ کرنے کیلئے باقاعدہ پلاننگ ہوئی ۔ چیٹ میں ایک طالبعلم نے دوسرے سے کہا کہ ” جمعیت کچھ نہیں کرے گی ،22 جنوری کوان کاپروگرام ہے، 22 جنوری کاپروگرام کسی صورت نہیں کرنے دیں گے “۔ دوسرے طالبعلم نے کہا ” آپ کابینہ ممبرہو،فیصلہ کرو 22 جنوری کاپروگرام نہیں ہونے دینا، 50 ،60 لوگوں کی ڈیفنس فورس تیاری رکھی جائے“
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  زینب قتل کیس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔۔۔بچی کو ساتھ لے والا شخص کوئی اور نہیںبلکہ