پیر حمید الدین سیالوی نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا۔۔۔طاہر القادری کی خوشیاں:غم میں تبدیل

تونسہ شریف(نیوزڈیسک ) آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے احتجاج اور دھرنے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں کسی بھی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گا،ہمارا موقف ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، میں نے رانا ثنااللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں گزشتہ روز پاکستان علما مشائخ کانفرنس ہوئی جس کے ساتھ ساتھ ختم نبوت کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ کانفرنس میں پنجاب ، سندھ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشائخ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ہمارا موقف ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں ہلاسکتی اورکوئی دولت مجھے نہیں خرید سکتی۔ طاہرالقادری نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہم ان کے دھرنے میں جائیں گے، میں نے رانا ثنااللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، مہلت ہم نے نہیں دی انہوں نے مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ رانا ثنااللہ کا استعفی ہے اور تحریک جو چلائی ہے وہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی سیاست کرنے نکلے ہیں، 9 جنوری کو سیال شریف میں فیصلہ کن کنونشن ہوگا جس میں لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خان صاحب مجھے معاف کر دینا ۔۔ میں کپتان کو ٥٠ لاکھ دوں گا اگر ۔۔ نعیم بخاری نے عمران خان کے متعلق کیا کہا اور پھر معافی بھی مانگی