پیر حمید الدین سیالوی کل لاہور میں کیا کرنے والے ہیں ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی کی قیادت میں کل لاہور میں ایک احتجاجی اجتماع ہوگا جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کل 12بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہوگی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکن شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صاحب زادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہوگا۔پیر حمید الدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کرچکے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے،بلاول بھٹو