پینٹا گو ن کا خفیہ منصوبہ

urdu tv online
واشنگٹن (نیوز ڈیس) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گو ن نے فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیاء یا اڑن طشتریوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے خفیہ منصوبہ شروع کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں سال 2007 سے 2012 تک یو ایف او یا اڑن طشتریوں پر تحقیقات کے لیے چلائے جانے والے اس پروگرام کے بارے میں محدود تعداد میں افسران آگاہ تھے۔ اس منصوبے کی دستاویزات میں اجنبی برق رفتار جہازوں اور فضا میں اڑنے والی غیر شناخت شدہ اشیا کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن سائنسدانوں کو ان کے بارے میں شکوک و شبہات تھے اور اس بات پر زور دیا کہ لازمی نہیں کہ ناقابل وضاحت واقعات خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہوں جبکہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک کروڑ 30 لاکھ خفیہ صفحات کو جاری کیا ہے۔خلائی خطرات کی شناخت کے حوالے اس پروگرام کے خالق ڈیموکریٹک پارٹی کے ریٹائرڈ سینیٹر ہیری ریئڈ تھے۔ان کا کہناتھا کہ انھیں کسی بات پر شرمندگی یا شرمساری نہیں اور انھوں نے کچھ ایسا کیا جو کہ پہلے کسی نے نہیں کیا تھا۔ اخراجات میں کٹوتیوں کی وجہ سے بند کرنے سے پہلے اس منصوبے پر دو کروڑ ڈالر لاگت آ چکی تھی۔کانگریس کے ایک سابق اہلکار نے اخبار پولیٹیکو کو بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ اس پروگرام کو شروع کر نے کا مقصد حریف غیر ملکی طاقتوں کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنا ہو۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چیئرمین سینیٹ کی پاکستان واپسی،ملکی سیاست کے متعلق اہم فیصلہ کر لیاگیا