پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلی دشمنی ہے ‘ فنکاروں کا شدید ردعمل

شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے جو ہرگز قابل قبول نہیں ۔ اداکار جاوید شیخ ، اسلم شیخ ، ہمایوں سعید ، فہد مصطفی، احسن خان ، فواد خان ، حمزہ علی عباسی، فلمسٹار ثنائ، عائشہ عمر ، حنا دلپذیر ، ریچل خان ، حمیرا ارشد ، مہک نور ، صوبیہ خان ، شبنم مجید ، پائل خان ، روبی انعم ، زارا اکبر ، افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی ، ناصر چینوٹی اور ببرک شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات پر حکومت کا فیصلہ قوم کے خلاف کھلی دشمنی ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ناصرف اضافے کا فیصلہ واپس لے بلکہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا بھی اعلان کرے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جان بولٹن پاکستان کیلئے نرم پالیسی کے حق میں ہیں ٗبھارتی اخبار