پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مل کر بڑا فیصلہ کر لیا، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے حکومت سے آئندہ بجٹ 4 ماہ کیلئے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں نگراں وزیراعظم پر مشاورت کیلئے تیسری باضابطہ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں  قصور :باباپیرعامل کی خودکشی۔۔۔ننھی زینب سے اس بابا کا کیا تعلق تھاحیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ صرف4 ماہ کیلئے پیش کیا جائے ، ان کا کہناتھا کہ چھٹا بجٹ سال کیلئے پیش کرنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں،بجٹ پر نوید قمر نے وزیراعظم سے بات کی ہے۔
خورشید شاہ کا کہناتھاکہ وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کوئی نام تو بتائیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی حکومتی اتحادیوں سے نام نہیں لئے گئے ،میں نے بھی بتایاکہ مجھے بھی اپوزیشن اتحادکی جانب سے نام کا انتظار ہے ،کوشش ہے 15 مئی سے پہلے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیں ۔

مزید پڑھیں  پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں ایک نئی چیز متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پورے سال کے بجٹ کا جوازنہیںبنتا ،نئی آنے والی حکومت کو بجٹ دینا چاہئے،ان کا کہناتھا کہ نگران وزیراعظم پر اتفاق کرکے نام اپوزیشن لیڈر کو دینگے ۔

مزید پڑھیں  چوہدری چوہدری نثار بھی میدان میںآگئے۔۔۔’’لعنت‘‘لفظ پر ایسا بیان جاری کردیا کہ ایوان میں ہلچل مچ گئی

دوستوں سے شئیر کریں