پی آئی اے ملازمین اب کوئی سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے

کراچی(نیوزڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بہنوئی نابالغ سالی کےلئے جلاد بن گیا۔۔۔مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور کسی کو بتانے پر دھمکیاں