پی آئی اے ملازمین اب کوئی سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے

کراچی(نیوزڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اپنے ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جرنل مینجر کمپنسیشن نے ادارے کے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین اب واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ملازمین کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرنل مینجر کمپنسیشن کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کا مقصد ادارے کی نااہلی اور کرپشن سے متعلق باتیں عوام سے اوجھل رکھنا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Nawaz Sharif Speech in PMLN Chistian Jalsa | 21 May 2018 | Urdu tv online