پی ایس ایل کی کون سی ٹیم امریکیوں کی فیورٹ ہے؟ کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) سپورٹس میڈیا ایکسپرٹ امریکی کمپنی نیلسن نے پشاور زلمی کو مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ کا نمبرون برانڈ قرار دیا ہے، زلمی سے جڑے تمام سپانسرز نے کامیاب ترین برانڈ ویلیو حاصل کی۔نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مداحوں اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور

برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان سپر لیگ چیمپئن بننے کے بعد گزشتہ سال بھی نیلسن نے پشاور زلمی کو نمبرون قرار دیا تھا۔ اس فہرست میں کراچی کنگز 24 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان سلطان 17 ملین ڈالرز کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے۔پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔وا ضح رہے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز جبکہ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر پلے آف مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ شارجہ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر 4وکٹوں پر172رنز بنائے۔ فخر زمان چھ رنز ‘ کپتان برینڈن میکلم 7 ‘ آغا سلمان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ڈیوکیچ نے 70 رنز بنائے۔گلریز صدف26اور سہیل اختر 30 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ حسن علی نے دو جبکہ سمین گل اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی نے ہدف3وکٹوں پرپوراکرلیا۔ ویسلز چار ‘ڈیوائن سمتھ 14اور محمد حفیظ27 ‘ رنز بناکر آئوٹ ہوئےتھے۔(ش،ز،خ)

مزید پڑھیں  فخر زمان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔۔۔ایسا اعزاز حاصل کر لیا کہ پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دوستوں سے شئیر کریں