پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ،پاکستان میں کتنے میچ ہونگے ؟شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آگئی

 

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق 34میچوں میں سے صرف 3میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل تھری 22فروری سے 25مارچ تک جاری رہے گا اوراس دوران کل34میچز کھیلے جائیں گے ۔تیسرے ایڈیشن میں پاکستان میں 3میچز کھیلے جائیں گے جن میں 20اور 21مارچ کو 2پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔پی ایس ایل تھری کے میچز دبئی ،شارجہ ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپین پشا ور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے