پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی: تمام اختلافات سامنے آگئے

سلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف میں پھوٹ پڑنے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔ استعفے کے معاملے پر اختلاف ہونے کے باعث پارٹی رہنما دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں استعفے کے حامی رہنما پھر متحرک ہوگئے جبکہ کچھ رہنمااس حوالے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ استعفے کے حامیوں میں جہانگیر ترین، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جبکہ استعفے کی مخالفت کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور شفقت محمود گروپ شامل ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق عمران خان کے دبئی سے آتے ہی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں استعفوں کا معاملہ پر زور طریقے سے اٹھایا جائے گا اور اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Firdous Ashiq Awan ko PTI Party Ticket Mil Gaya