چوتھے ون ڈے میں شکست کے بعد شعیب اختر نے محمد عامر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ کولن گرینڈ ہوم گراؤنڈ میں آیا تو اسے باؤنسر کرایا گیا اور نہ ہی اس کیخلاف اٹیک باؤلنگ کی گئی۔ محمد عامر پہلا اوور کروانے سے پہلے وارم اپ ہی نہیں ہوئے، اور بڑے آرام سے باؤلنگ کروا رہے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شرمناک شکست کے بعد شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ہمارا مین باؤلر ہے، وہ ایک اوور کرتا ہے تو وارم اپ نہیں ہوتا، گرینڈہوم ابھی وکٹ پر آیا تھا لیکن اسے باؤنسر مارا گیا اور نہ ہی اٹیک کیا گیا۔ میں ماہرین کرکٹ اور کرکٹ بورڈ کیساتھ ساتھ پوری قوم سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہمارے فاسٹ باؤلرز نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ٹی 20 کے باؤلرز بنیں گے اور ون ڈے کے باؤلر نہیں بنیں گے۔ محمد عامر نے تو اپنی باؤلنگ کے دوران بالکل بھی زور نہیں لگایا۔ایک تو ہمارے پاس اتنے سٹرائیک باؤلرز ہی نہیں ہیں کہ مخالف ٹیم کیخلاف اٹیک کیا جا سکے دوسرا وہ وہاں سنگل لینا چاہ رہے تھے، وہاں انہیں سنگل مل رہی تھی، اگر یہی صورتحال رہی تو ہم اگلا ون ڈے بھی بچا لیں تو بڑی بات ہو گی، ایسی صورتحال میں وسیم اکرم، وقار یونس اور میں وکٹ نکال کر دیتے تھے لیکن محمد عامر تو بڑے آرام سے باؤلنگ کروا رہے تھے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  رونالڈو اچھا فٹبالر ہے یا میں ۔۔۔۔ ارجنٹائن کے سپر اسٹار میسی نے ایک ہی کک میں بتا دیا