چودھری نثار علی خان کو ان کی اپنی پارٹی نے مذاق بنا دیا ۔۔۔وجہ کیابنی جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے حامد میر سے سوال کیا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے بیان دیا تھا کہ ملکی سلامتی کو خطرہ ہے اور اس سے متعلق پانچ لوگوں کو پتہ ہے ،اس کے بارے میں نئے وزیر اعظم نے آپ کو کیا کہا۔ جس پر حامد میر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اس معاملے کی تفصیل دریافت کی اور کہا کہ جب یہ بات ہوئی تب آپ نئے وزیر اعظم تھے لیکن اب تو آپ کو پتہ چل گیا ہو گا۔اس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ کمرے میں جو ایک صحافی بیٹھے ہوئے ہیں پہلے آپ ان کو باہر بھیجیں پھر بتاؤں گا ۔وہ صحافی چودھری نثار علی خان کے قریبی صحافی تھے۔ ان کا خیال ہے کہ جو چودھری نثار علی خان نے کوئی بات کی تھی وہ سنجیدہ نہیں تھی اور وہ یہ بات صحافی کے سامنے کرنا نہیں چاہ رہے تھے ۔ حامد میر نے کہاکہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو ان کی اپنی پارٹی نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  China ke tajiro ka fraud