چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ ملے گا یا وہ آزاد الیکشن لڑیں گے ۔۔۔ ؟ رانا ثناءاللہ نے حتمی اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں، وہ سینئر ہیں پارٹی انھیں ٹکٹ دے گی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ آئین میں 62 اور 63کا جس طرح استعمال ہوا ہے، اس کے


بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ ان شقوں کو آئین سے نکال دے، وہ ایسا کرسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرکے نااہلی کی مدت بھی کم کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شق شامل کرنے کا مقصد قوم کے لیے ایک باکردار قیادت دینا ہے۔انھوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں طرف سے آئینی رویوں کا اظہار ہونا چاہیے، کوئی آلہ کارماحول خراب کرنےکے لیے پٹیشن لےجائے تو عدلیہ اسے پارلیمنٹ کا راستہ دکھائے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دیں گے۔یاد رہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ بیانات سے لگتاہے ملک کا بڑامسئلہ مجھےٹکٹ دینایانہ دینا ہے، نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا۔تفصیلات کے

مزید پڑھیں  کیا آپکو معلوم ہے کہ جڑوا بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟

مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ ر دوسرےدن مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا بیان داغ دیا جاتا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بیانات سے لگتا ہے ملک کا بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینا یا نہ دینا ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دوں گا۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تب پیدا ہوتا ہے، جب ٹکٹ کا طلب گار ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے، انیس سو پچاسی سے جو میرے ساتھ ہے، آئندہ بھی میرے ساتھ رہے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ تعالی ایساوقت نہ لائےکہ میں کسی کےٹکٹ کامحتاج ہوں۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب چودھری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں، تمام جیتنے والے امیدواروں کی پہلی ترجیح ن لیگ ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تندو تیز زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جارہی ہے. لطیفے، طنزیہ جملوں سے میری ذات کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔(ذ،ک)

مزید پڑھیں  Lenovo ne saste Tabs launch kar diye


دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments