چکوال میں تحریک انصاف اور کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، کس جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ اندرونی کہانی منظرعام پر

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ہفتہ کے روز دو مختلف مقامات پر سیاسی پاور شو کیا گیا ، سوشل میڈیا پر ’ کس کا جلسہ بڑا تھا‘ کے موضوع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں خوب بحث چل رہی ہے ، لیکن اب دونوں جلسوں کے اعدادو شمار بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پی ٹی آئی نے چکوال اور مسلم لیگ ن نے کوٹ مومن سرگودھا میں سیاسی پاور شو کیا۔ دونوں جلسوں میں ہی شرکا کی تعداد اطمینان بخش نہیں تھی تاہم کل کا میدان میاں نواز شریف نے مار لیا ہے۔روزنامہ خبریں کے مطابق مسلم لیگ ن نے کل کوٹ مومن سرگودھا میں جلسہ کیا جس سے نواز شریف اور مریم نواز نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں 50 ہزار لوگوں نے شرکت کی جبکہ حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کا ماننا ہے کہ ن لیگ کے جلسے میں 14 ہزار جبکہ پی پی رہنماﺅں کے مطابق اس پاور شو میں صرف 12 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ جلسے میں 17 ہزار متوالے شریک تھے جبکہ آزاد ذرائع شرکاءکی تعداد 26 ہزار بیان کرتے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کا چکوال میں ہونے والا پاور شو عوامی توجہ حاصل کرنے میں اس طرح کامیاب نہیں ہوسکا جس طرح پہلے جلسے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ چکوال کے جلسے میں 20 ہزار کارکنوں نے شرکت کی جبکہ پولیس اور ایجنسیوں کے مطابق اس پاور شو میں 8 ہزار افراد شریک ہوئے ۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 10 ہزار افراد موجود تھے۔

مزید پڑھیں  کس ملک نے پاکستان پر ایسا کیا الزام لگا دیا کہ پاکستانی عوام آگ بگولہ ہو گئی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments