چیئرمین نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر شریف خاندان کیخلاف اہم اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی کی اپیل میں سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 صفحات پر مشتمل نظر ثانی اپیل کا ایک ڈرافٹ تیار کیا جو آج جمع کروایا گیا۔کسی بھی فریق کی جانب سے 30 روز کے اندر اندر ہی نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی مہلت ہوتی ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نیب تاحال تعینات نہیں ہو سکے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم جوودگی میں نیب کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپیل کو زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا تھا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آرہا ہو میں۔۔۔ روک سکو تو روک لو ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہی مخالفین کو خبردار کردیا - urdu news