چیئرمین نیب کی نظریں ۔۔۔۔کیپٹن ریٹائر صفدر پر:بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر کے خلاف تین ارب کے ٹھیکوں میں خوردبرد کے الزام کی درخواست پر کارروائی کے لئے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کوتحقیقات کے لئے حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن(ر)محمد صفدر کے خلاف3ارب روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو قانون اور قواعدکوبالائے طاق رکھتے ہوئے دینے اور بعد ازاں 3ارب روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ طورپر 2ارب روپے جعلی سکیموں کے ذریعے خوربرد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست کی مکمل جانچ پڑتال کا نیب خیبر پختونخوا کا حکم دیا ہے ۔چیرمین نیب نے ڈی جی نیب نے خیبر پختونخواکوہدایات کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف،میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مد نظررکھتے ہوئے مکمل کی جائے تاکہ مبینہ رقوم کی خوردبردکے تمام ذمہ داروںسے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کر وائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی ٹی آئی کو آج لاہور ہائیکورٹ میں ملنے والی کامیابی نے مسلم لیگ(ن) میں صف ماتم بچھا دیا، بڑی کارروائی کی خبر ملاحظہ کیجئے