چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےپروٹوکول میں شامل پولیس موبائل اوربس میں تصادم

urdu tv online

ٹھٹھہ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل اور بس میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجہ میں پولیس موبائل کا ڈرائیورجاں بحق اور3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے سلطان آباد میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس موبائل مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں پولیس موبائل کا ڈرائیور کرم داد جاں بحق اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد چیف جسٹس کے پروٹوکول میں شامل ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نوازشریف نےغداری کےالزام پرقومی کمیشن بنانےکامطالبہ کیا تھا،وقت کا تقاضا ہےکہ سچائی قوم کے سامنے آنی چاہیے۔