چینی گھرانے نے ایک ساتھ کس وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا،جان کر آپ بھی حیران

بیجنگ (نیوز ڈیسک )چین میں اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ایک گھرانے کے تمام افراد نے ایک ساتھ محنت کرکے خود کو تبدیل کیا اور اب انہیں پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔یہ گھرانہ بانسوں کا کاروبار کرتا ہے اور شراب نوشی و بسیار خوری کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھا۔ اس خاندان میں بیٹے نے گھر کے تمام اراکین کو وزن کم کرنے اور ورزش پر آمادہ کیا تاکہ خود کو بہتر بنایا جاسکے۔گھر کے افراد نے پہلے چہل قدمی شروع کردی اور اس کے بعد جاگنگ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں مردوں نے وزن اٹھانے اور دیگر ورزشوں کے ذریعے اپنے جسم کو سڈول بنایا اوراضافی چربی گھلانا شروع کردی جس کےلیے انہیں باقاعدہ جِم جانا پڑا۔تمام افراد نے ہر 10 روز بعد اپنا جائزہ لینا شروع کیا اور جسمانی پیمائشیں کیں تاہم اپنے ہدف سے دور رہنے کی صورت میں مزید سخت محنت شروع کردی۔ 10 مارچ 2017ء کو شروع ہونے والی یہ کوشش 30 ستمبر تک جاری رہی اور پورے خاندان نے یکسوئی سے اس پروگرام پر عمل کرکے دکھایا۔ اب وہ مزید صحت مند اور پر اعتماد ہوچکے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاکستان میں بہت سے سرمایہ کاری کا مواقع موجود ہیں، ماحول سرمایہ کاری کے موافق ہے: سعودی سرمایہ کار