چین میں کئی سو سال پرانی زمین میں دبائی ہڈی دریافت، لیکن اس پر کیا بات لکھی تھی:دیکھ کر ماہرین حیران رہ گئے

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں کافی عرصے سے ایسی انتہائی قدیم ہڈیاں دریافت ہونے کا ایک سلسلہ جاری ہے جن پر ہزاروں سال قبل کی حیران کن تحاریر لکھی ہوتی ہیں۔ اب ماہرین نے ایسی ہی ایک اور ہڈی دریافت کی ہے جس پر ایسی بات لکھی تھی کہ پڑھ کر ماہرین کی آنکھیں بھی حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ویب سائٹ inquisitr.com کی رپورٹ کے مطابق اس نئی ہڈی کی دریافت قدیم شہر یاؤہیوآن کے آثاروں میں سے ہوئی ہے۔ اس پر 30الفاظ کندہ ہیں جن کا ماہرین نے تجزیہ کیا تو معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک آدمی اور پانچ جگہوں کے متعلق عبارت ہے۔ اس میں لکھا تھا کہ ”ایک آدمی کی رہنمائی میں 30لوگوں نے 5جگہوں کا گشت کیا۔“رپورٹ کے مطابق اب تک چین کے مختلف علاقوں سے ماہرین آثار قدیمہ کو ایسی 1لاکھ 60ہزار ہڈیاں مل چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ہڈیوں کا تعلق شینگ سلطنت (Shang Dynasty)سے ہے۔ اس سلطنت کا دورانیہ 1046ءقبل مسیح سے 1600ءقبل مسیح کے دوران کا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شینگ سلطنت کے دوران لوگوں نے بڑے پیمانے پر ہڈیوں پر تحریریں لکھنی شروع کر دی تھیں۔ ان پر لوگ زیادہ تر مذہبی دعائیں لکھا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ شینگ سلطنت کے متعلق اہم معلومات بھی کئی ہڈیوں پر لکھی ملی ہیں۔اس ہڈی پر لکھی تحریر کا تعلق بھی سرکاری امور سے ہی لگتا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امیتابھ بچن کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے