urdu tv online

چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں سے خبردار کرتے ہوئے نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت

چین نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان میں چین کے شہریوں اور تنظیموں (اداروں) پر حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات ملی ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے بھی سفارت خانے کے اس بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی شہری پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں کوئٹہ سے دو چینی اساتذہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’زینب قتل کیس‘‘ عوام کا سب سے بڑا مطالبہ پورا۔۔ ۔ قاتل کو سرِ عام پھانسی دینے کی تیاریاں