چیونٹی کے وجود سے جڑے چند دلچسپ حقائق

اللہ نےانسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اس کو دی جانے والی صلاحتیں دلچسپ اور کمال کی ہے اس کے ساتھ حس عطا فرمائی ہے جس کے ذریعے چیزوں کا ادراک بھی ہوتا ہے لیکن کچھ صلاحیتیں‌سب میں‌نہیں‌پائی جاتی ، جیسے وہ انسان جو جنگلوں‌میں‌رہتے ہو وہ بارش طوفان ، زلزلہ وغیرہ کے بارے میں‌پہلے ہی دے واقف ہوجاتے ہیں‌اور بتا دیتے ہیں‌کہ کیا ہونے ولا ہے . ایسے ہی اللہ کی دوسر ی مخلوقات میں‌بھی کچھ خاص باتیں‌ہوتی ہیں‌، جیسے چیونٹی کا دیکھ لیں‌کہ اس کو پہلے سے ہی بارش کا پتا چل جاتا ہے اس کو اس کے بارے میں‌پتا چلنا ایک حیران

کن امر ہے کہ بغیر ٹیکنالوجی کے جان لیتی ہے کہ بارش ہونے والی ہے یہ سب کیسے کرتی ہے اس کے پیچھے دلچسپ وجوہات ہے ان چیونٹوں کا ذکر قرآن میں‌بھی موجود ہے جس میں ان کا مکالمہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے ساتھ نقل کیا گیا ہے . حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿١٨﴾ترجمہ ‘:یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو:
سائنس نے بتایا کہ چیونٹیاں آواز سے بات نہیں کرتیں بلکہ ڈیٹا منتقل کر کے بات کرتی ہیں اور ان کاطریقہ یہ ہوتا ہےکہ وہ اپنے منہ سے ایک مواد نکالتی ہیں اور سامنے والی چیونٹی کے منہ

مزید پڑھیں  ایموکسل اور آگمنٹن مت استعمال کریں کیونک...

پر چپکا دیتی ہیں۔دوسری چیونٹی اس سے سارا پیغام ڈی کوڈ کر کے سمجھ لیتی ہے۔اس لئے آپ نے اکثردیکھا ہوگا کہ چیونٹیاں چلتے چلتے رک کر دوسری چیونٹی کے منہ سے منہ لگا کرآگے چلی جاتی ہیں،یہ وہ عمل ہوتا ہے جس میں وہ ڈیٹا منتقل کرتی ہیں ۔جدید تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چیونٹیاں آپس میں نہ صرف بات کرتی ہیں بلکہ ایک زبردست نظام کے تحت زندگی بھی گزارتی ہیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بارش سے پہلے چیونٹیاں اپنے گھر کے باہرگول چکر لگانا شروع کر دیتی ہیں اور مٹی کے پہاڑ بنا لیتی ہیں،تاکہ بارش کا پانی ان کے گھر

مزید پڑھیں  لڑکا بالی ووڈ کا مشہور اداکار نکلا نام جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

میں نہ آسکے۔انہیں وقت سے پہلے بارش کا اس لئے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان میں قدرتی طور پر سنسر موجود ہوتا ہےجسےہائیڈروفولک کہتے ہیں۔جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوجاتا ہےتو چیونٹیوں میں موجود یہ سنسر اسے محسوس کرتا ہےاور چیونٹیوں کے دماغ کو بارش کے متعلق پیغام پہنچاتا ہے۔اس لئے چیونٹیاں بارش سے پہلے ہی اپنے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام لر لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں  راز کھلنےکا ڈر ہوتو یہ وظیفہ پڑھیں‌اللہ عزت محفوظ رکھیں‌گا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments