ڈاکٹروں نےخطرے کی گھنٹی بجادی لیموں پانی کے کیا نقصان ہیں ؟

ویب ڈیسک :سب چیزیں ایک ساتھ اچھی نہیں ہوسکتیں، کبھی فائدہ تو کبھی نقصان بھی ہوتا ہے، لیموں پانی مقبول ترین نسخہ ہے جو مدافعتی نظام کوتقویت دیتا ہے اور ہاضمے کو درست کرتا ہے۔ اکثر لوگ دن کا آغاز اس مشروب سے کرتے ہیں لیکن اب ایک ڈاکٹرنے اس کا انتہائی خطرناک نقصان بتا دیا ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے ماہرڈاکٹر بین ایٹکنز کا کہنا ہے کہ لیموں پانی وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہو سکتا ہے لیکن یہ دانتوں کے لیے انتہائی خطرناک چیز ہے۔ اس سے نہ صرف دانتوں کی رنگت متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ اس کی وجہ سے دانت گھُلنے لگتے ہیں اورکمزور ہو کر بالآخر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر ایٹکنز کا کہنا تھا کہ ”میری ایک خاتون مریض تھی جو اکثر میرے پاس چیک اپ کے لیے آیا کرتی تھی۔ کبھی اسے دانتوں کا کوئی سنجیدہ مسئلہ پیش نہیں آیا۔ گزشتہ دنوں وہ آئی اور اس نے دانتوں میں درد، شدید حساسیت اور ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت کی۔میں نے اس کے دانتوں کی صفائی اور خوراک کے معمول بارے سوالات کیے تو معلوم ہوا کہ اس نے حال ہی میں اپنی صبح کی روٹین تبدیل کی ہے اور اب وہ اٹھتے ہی لیموں پانی کا ایک گلاس پیتی ہے، کیونکہ اس نے کہیں پڑھا تھا کہ یہ صحت کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔لیموں میں تیزاب کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو دانتوں کے بیرونی غلاف کو تیزی سے گھُلا کر ختم کر دیتی ہے اور دانت انتہائی کمزور ہو جاتے ہیں، جیسا کہ اس خاتون کے ساتھ پیش آیا،بلاوجہ کے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں ڈاکٹر کی باتوں پر عمل کریں

مزید پڑھیں  جگر پر چڑھی ہوئی چربی اتارنے کا زبردست ٹوٹکہ
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments