ڈاکٹروں کی غفلت ایک چھوٹی سی غلطی نے نئے نویلے دولہے کو اگلے جہان پہنچا دیا، جان کر آپ بھی ہسپتال جانے سے گھبرانے لگیں گے

بہاولپور(نیوز ڈیسک) بہاولپورمیں نوبیاہتا نوجوان دولہا غلط انجکشن لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں دولہے ’’ حامد عباسی ‘‘ کو بخار کی حالت میں لایا گیا ،جہاں نوسیکھیے ڈاکٹرز نے تیز بخار میں نوجوان کو غلط انجکشن لگا دیا جس کے نتیجے میں حامد کی طبیعت میں بہتری آنے کی بجائے مزید بگڑتی گئی اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا ۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا جس سے ہسپتال میدان جنگ بن گیا ۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ حامد عباسی کی موت ڈاکٹر کی لا پرواہی سے ہوئی ہے ،تاہم پولیس نے وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر ساجد کو گرفتار کرلیاہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد چیف جسٹس نے ایک اور نوٹس لے لیا حکم کے آتے ہی پنجاب حکومت کی نیندیں اڑ گئیں