ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نےا نتہائی اہم اقدام اٹھا لیا۔۔۔خادم حسین رضوی کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق داروغہ والا میں ادارہ فخرالعلوم میں نفاذ ختم نبوت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی تحریک کے امیدوار میدان میں ہوں گے۔ گزشتہ انتخابات کے دوران تحریک کے امیدواروں نے بھر پور حصہ لیا تھا، لیکن دھاندلی کی وجہ سے مخالف امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Inside Story Why Nasir ul Mulk Selected as Caretaker Prime Minister