ڈونلڈ ٹرمپ خوفزدہ ہوگئے۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ملک کا دورہ منسوخ کردیا

لندن(نیوزڈیسک) دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔ اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کر دیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کر پائیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔ گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو واضح پیغام بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  نواں آیاں این سوہنیا ں ۔۔۔۔۔۔ دبنگ پاکستانی اداکار مصطفیٰ قریشی نے عمران خان کو شاندار سرپرائز دے دیا ، ٹائیگر خوشی سے جھوم اٹھے