DG Rangers Punjab

ڈی جی رینجرز نے دراصل کس کے کہنے پر دھرنے والوں کو لفافے تقسیم کئے اور یہ رقم کہاں سے آئی؟ اصل حقیقت جان کر آپ بھی انہیں سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

تحریک لبیک کا حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا تو گزشتہ روز دھرنے کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈی جی میجر جنرل اظہر نوید رہائی پانے والے کارکنان میں لفافہ بند ایک ہزار روپے فی کس تقسیم کرتے نظر آئے۔
اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد کئی طرح کی باتیں کی گئیں اور سوالات اٹھائے گئے مگر اصل حقیقت کیا ہے؟ وہ بھی سامنے آ گئی ہے اور دانشور تاثیر اکرام رانا کے مطابق میجر جنرل اظہر نوید نے یہ پیسے خستہ حال اور غریب لوگوں کی جانب سے مطالبہ کئے جانے پر دئیے تھے اور یہ ان کی غریبوں سے محبت اور قوم سے پیار کی علامت تھی۔
دھرنے والوں سے مذاکرات کے بعد کچھ بہت غریب اور خستہ حال لوگ ڈی جی رینجرز کے پاس گئے جن کے پاس گھر واپس جانے کے لئے بھی پیسے نہیں تھے۔ انہوں نے جنرل صاحب سے مدد مانگی۔ ان کی تعداد پندرہ بیس سے زیادہ نہیں تھی۔ جنرل صاحب نے اپنی ذاتی جیب سے ان کو ایک ہزار اور پانچ سو روپے گھر جانے کے لئے کرایہ دیا۔ یہ ان کی غریبوں سے محبت اور قوم سے پیار کی علامت تھی۔ فوجی کبھی کسی کو پیسے دیتے ہیں تو اس کے احترام کے لئے وہ ہمیشہ لفافے میں ڈال کر عزت کے ساتھ دیتے ہیں۔ اس کلپ کو بنانے والے نے اس کا پہلا حصہ ایڈٹ کر دیا جس میں لوگ ان سے مدد کی درخواست کر رہے تھے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: بہت بڑی سیاسی شمولیت: پاکستان کی مشہور ترین شخصیت نےعمران خان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا، کراچی سے پشاور تک ٹائیگروں کے جشن