کرکٹ نہیں شاہد آفریدی بہت پسند ہیں،بھارتی اداکارہ زرین خان

urdu tv online

بالی وڈ اداکارہ زرین خان بھی بوم بوم شاہد خان آفریدی کی مداح نکلیں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ پاکستان اور ہند کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ ٹی 10لیگ میں وہ بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ جلوہ گرہیں۔

مزید پڑھیں  پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ایک اور چینل کا آغاز کر دیا ، یہ چینل بطور خاص کس چیز کو کور کرے گا ؟ جانیے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا تو مجھے زیادہ پتہ نہیں لیکن شاہد آفریدی بہت پسند ہیں۔ اداکارہ نے کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدوںکی اطراف عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے پختون ہونے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments