کسی بھی انسان کی شخصیت اس کے بیٹھنے کے انداز سے معلوم کریں

انسان کی شخصیت کے بارے میں‌دعوی کرنا اور یہ کہنا کہ کسی بھی آدمی کی نفسیات اور شخصیات کے بارے میں‌مکمل جاننا ممکن ہے تو کبھی بھی ایسے دعوی کا اعتبار نہ کریں‌کیونکہ یہ تمام تر اندازہ کی بنیاد پر بات کی جاتی ہے اور انسان خود اتنا پچیدہ نفسیات کا مالک ہے کہ اس کو مکمل جاننا ممکن نہیں‌ہاں‌کچھ ایسے طریقے ضرور ہے جس کو آزمانہ کے بعد اتنا کہا جا سکتا ہے کہ کسی بھی فرد کی شخصیت کیسے ہو سکتی ہے لیکن صرف اندازہ کی حد تک حقیقت میں‌ایسا ہونا ضروری نہیں‌اور یہ بھی ممکن ہو جو عادات بتائی جائے وہ کسی فرد میں‌اس کے بالکل الٹ ہو . انسان کی شخصیت کے بارے میں‌جاننے کے بہت سے طریقے بتائیں جاتے ہیں‌ان میں‌سے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کسی کے بیٹھنے کے انداز سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں‌کہ یہ شخص کس طرح کا ہے اور اس کے ساتھ تعلقات جوڑنا کیسا رہے گا .
سیدھا بیٹھنا


اگر آپ بلکل سیدھے بیٹھتے ہیں تو آپ ایک پُر اعتماد اور فیصلہ کن شخصیت ہیں۔ آپ کو چیزوں پر اختیار رکھنا اچھا لگتا ہے۔ لوگ آپ پر اعتماد کر سکتے ہیں اور آپ لوگوں کی مدد کرنے میں آگے رہتے ہیں۔ اس آپ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور سیدھے بیٹھنے کے صحت سے متعلق فوائد کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔
کمر ٹکا کر بیٹھنا

مزید پڑھیں  Pakistan Eid Ul Fitr Moon Date 2018 | Ur...

حالانکہ بیٹھنے کا یہ انداز آرام دہ ہے لیکن پھر بھی آپ زندگی کے معاملات کے بارے میں حساس ہیں۔ آپ لاتعلقی اختیار نہیں کر سکتے اسی لئے آپ لوگوں اور ان کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی معاملے کی دونوں اطراف کا موازنہ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیتے ہیں۔

آگے جھُک کر بیٹھنا

اپ کے بیٹھنے کا انداز ہی یہ بتاتا ہے کہ آپ معاملات میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور چیزوں کے بارے میں متجسس ہیں۔ آپ کو دوست بنانا اور نئے لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگتا ہے۔ لوگوں کو سراہ کر آپ انہیں متاثر بھی کردیتے ہیں۔ البتہ بعض اوقات آپ خود پر اپنا قابو کھو بھی دیتے ہیں۔

ٹانگیں ملا کر بیٹھنا

کاملیت آپ کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ لوگوں کو پہلی نظر میں شاید آپ سخت گیر اور سرد مہر لگیں۔ لیکن اصل میں آپ بے حد مخلص، نرم دل اور باریک بیں۔ صاف گوئی اور وقت کی پابندی بھی آپ کی شخصیت کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں  اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو ایک اور بُری خبر سنادی - urdu news

ٹخنے پر ٹخنا رکھ کر بیٹھنا

آپ ہمیشہ اپنے جذبات اور رویے میں توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہر بات کی آگاہی ہو اور ہر قسم کی صورتحال پر قابو ہو۔ اس کے علاوہ بیٹھنے کا یہ انداز کافی نفیس اور شاہانہ ہے۔ البتہ یہ انداز اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ جب تعلقات کی بات آتی ہے تو آپ بہت شکی اور حاسد ہیں۔

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا

یہ بات بیٹھنے کے اس انداز کے ناموافق لگتی ہے مگر لوگ آپکی کمزوری با آسانی جان لیتے ہیں۔ یہ انداز دیکھنے میں پُر اعتماد لگتا ہے مگر در اصل یہ ہچکچاہٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ آپ نئے لوگوں سے بات کرتے وقت بہت محتاط رہتے ہیں اور خاموش رہنا پسند کرتے ہیں۔

ہاتھ باندھ کر بیٹھنا

یہ انداز قدامت پسندی کی نشاندہی کرتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس طرح بیٹھنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک مضبوط کردار کے مالک ہیں۔ آپ کو سوچوں میں گم اور سنجیدہ رہنا پسند ہے۔ چاہے آپ سامنے والے کے بارے میں دوستانہ رویہ بھی رکھتے ہوں آپ آسانی سے مسکراتے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ہاتھ باندھنے کا یہ انداز اس بات کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ حفاطت کی جو ضرورت آپ محسوس کرتے ہیں وہ آپ خود ہی اپنے آپ کو فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں  کس قسم کے مردوں میں لڑکا پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ایک اہم ترین سوال کا تحقیقی جواب

ہاتھ دبا کر بیٹھنا

یہ انداز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ ایک حساس اور عاجز شخصیت ہیں۔ اس کے علاوہ آپ شرمیلے بھی ہوسکتے ہیں اور دوسروں کے لئے نرم دل انسان ہیں۔

چوکڑی مار کے بیٹھنا

یہ انداز بتاتا ہے کہ آپ ایکبے فکر انسان ہیں۔ نئے خیالات اور تبدیلیاں آپ کو پسند ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے جذبات کو متوازن رکھنا بھی آتا ہے۔ آپ کے لئے آرام اور اطمینان سب سے پہلے آتا ہے۔ آپ ذیادہ شرمیلے نہیں ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments