کسی پیر، پیرنی کے کہنے پر حکومتیں بنتی نہ گرتی ہیں۔۔۔مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آگئے

ملتان (نیوز ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو ماڈل ٹاؤن معاملے پر انصاف ملنا چاہئے کسی پیر یا پیرنی کے کہنے پر حکومتیں بنتی نہ گرتی ہیں، کسی کو آنے والے وقت کا علم نہیں، بچوں سے زیادتی کے معاملے پر علما اور سیاستدان ملکر لائحہ عمل مرتب کریں پولیس کی وردی تو بدلی لیکن ان کا کالا کردار نہ بدلا ،شہباز شریف قصور واقعہ کے بعد ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عبیدیہ قدیر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ نوازشریف اور رانا ثناءاللہ عذاب کے دور سے گزر رہے ہیں لیکن شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ جاتے جاتے بچوں سے درندگی پر قانون سازی کر کے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی پانچ ماہ قبل حج فیس لینے کو غلط قرار دیا حج کے واجبات وصول کر کے سود لینے والوں پر لعنت ہے ۔آج ملتان، 15 جنوری سوموار کو لاہور اور 16 جنوری منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر کے حج کی فیس وصولی معاملے پر سٹے لیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان حج درخواستوں کے معاملے پر نوٹس لیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  میر ابھائی گھر میں فحش دھندہ کرنے والی عورتیں لاناشروع ہو گیا ،میں نے اسے منع کیا تو اس نے مجھے برہنہ کردیا اور کہا کہ اب تم ۔۔۔۔فیصل آباد کی لڑکی نے چیف جسٹس سے اپیل کر ڈالی