کسی کوضرورت ہے تومیرے جسم کایہ حصہ کرائے پرحاصل کرسکتاہے ،نوجوان لڑکی کی ایسی پیش کش جس سے سوشل میڈیاپرطوفان برپاہوگیا

آسٹریلیا (ویب ڈیسک)گھر اور گاڑی جیسی اشیاءتو کرایے پر دی جاتی تھیں لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون نے ضرورت مند جوڑوں کو بچہ پیدا کرنے کیلئے اپنی کوکھ کرائے پر پیش کر ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ مشیل کریفن کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ ہونا بہت پسند کرتی ہیں۔ا گرچہ وہ پہلے ہی دو

بچوں کی ماں ہیں لیکن انہوں نے دوسروں کے بچے پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتہار دے دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ اپنے دو بچوں کے بعد وہ مزید بچوں کو جنم دینے کی خواہش رکھتی تھیں. انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے شوہر ٹرنٹ سے بات کی، جنہوں نے اجازت دے دی کہ وہ اپنا شوق پورا کرنے کیلئے اپنی کوکھ کرائے پر فراہم کرسکتی ہیں۔مشیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اشتہار دیا تو ان کی خدمات حاصل کرنے کے متمنی لوگوں کی قطار لگ گئی. وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ چھان بین کررہی ہیں تاکہ اس جوڑے کا انتخاب کرسکیں جن کے بچے کی وہ اپنے پیٹ میں پرورش کرنے پر تیار ہوں گی.مشیل نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے قدرتی حمل سے نہایت باآسانی پیدا ہوئے اور انہیں یوں لگا کہ وہ بچوں کو جنم دینے کیلئے ہی دنیا میں آئی ہیں. انہوں نے اپنے بچوں کی بخیر وعافیت پیدائش کے بعد سوچا کہ وہ اولاد سے محروم جوڑوں کو اپنی خدمات فراہم کریں گی،یعنی جو جوڑے قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہوسکتے وہ ان کے بچے کی اپنے پیٹ میں پرورش کریں گی. ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بدلے مالی مفاد کی خواہش

مزید پڑھیں  ہاتھ کا انگوٹھا موت سے قبل از وقت خبر دیتا ہے

لڑکی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments