urdu tv online

کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کب پہنچیں گے جانیئے

urdu tv onlineاسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کہ بھارت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ پیر 25دسمبر کی اسلام آباد پہنچیں گے اور اسی دن واپس چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کمرشل فلائٹ سے اسلام آباد آئیں گی ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کے ہمراہ ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ جواب پاکستان کی جانب سے آج رات تک دی گئی آخری ڈیڈ لائن کے بعد آیا ہے ،پاکستان نے کہا تھا کہ اگر بھارت ایسے ہی ٹال مٹول سے کام کر تا رہا تو آج کی رات گزرنے کے بعد اس ملاقات کوممکن کروانا مشکل ہوگا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نوجوان لڑکے لڑکیوں کو سپریم کور ٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی۔۔۔جسے سن کر خوشی سے جھوم اٹھیںگے