کل لاہور میں اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر کے درمیان مصالحت کی کوشش کیسے ناکام ہو گئی ؟ خبر آ گئی







لاہور( ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرا اور اس کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق کے درمیان مصالحت نہ ہو سکی جس کے بعد سول جج کی مقامی عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 19 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح سے متعلق کیس


پر ہونے والی سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود رہے جبکہ اداکارہ میرا سابقہ پیشی پر عدم حاضری کی طرح اس مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے عتیق اور میرا کو مصالحت کا آخری موقع دیتے ہوئے طلب کر رکھا تھا جو میرا نے اس مرتبہ بھی ہاتھ سے گنوا دیا۔یاد رہے اداکارہ میرا کا ایک اور میرج سرٹیفکیٹ سامنے آگیا جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میرا کے تکذیب نکاح کا کیس زیر سماعت ہے جس میں نکاح خواں بھی پیش ہوچکا ہے جس میں نکاح خواں نے کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح اسی نے پڑھایا تھا۔اب میرا کے دوسرا نکاح نامہ منظر عام پر ہے جس میں ایک نکاح نامہ عتیق الرحمان کے ساتھ ہے اور دوسرا میرج سرٹیفکیٹ کیپٹن نوید کے ساتھ شادی کا ہے جو امریکا میں انجام پائی تھی۔یہ سرٹیفکیٹ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ مبینہ فحش ویڈیو اچانک منظر عام پر آگئی تھی تو اس ایشو

یہ بھی پڑھیں : الیکشن 2018 : تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے نئے نئے شامل ہونیوالے سیاستدانوں میں سے کس کس کو قومی اسمبلی کی نشتسوں پر اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کر لیا ؟ فہرست نے بڑے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب کیا مجھے ایک چانس اور مل سکتا ہے۔۔۔ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان کی جانب سے رابطوں کا انکشاف،گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی


کو ختم کرنے کے لئے اس شادی کے سرٹیفکیٹ کو سامنے لایا گیا تھا۔اب میرا کا عتیق الرحمان کے ساتھ مبینہ شادی کے معاملے پر تکذیب نکاح کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ میرا اگر پہلے سے شادی شدہ تھی تو اس نے کیپٹن نوید سے شادی کیوں کی۔اب میرا کا دوسرا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے جس پر سوال کیا جارہا ہے کہ اصل نکاح نامہ کونسا ہے اور میرا کس کی بیوی ہے۔میرا عتیق الرحمان کو اپنا شوہر تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر میرا کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصدیق اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے سے کروائی گئی تو اس سے مزید معاملات الجھ سکتے ہیں۔اس ساری صورتحال میں کیپٹن نوید کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔(ذ،ک)

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پہلوانوں کے استاد سمجھے جانے والے حمیدا پہلوان اورا س کے خاندان کےہر فرد ، مردو عورت کو آنے والا وہ خواب جو بعد میں ہوبہو سچ ثابت ہوا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کسی نےآج تک میرے ساتھ یہ کام نہیں کیاتاہم۔۔۔۔۔ماہرہ خان کے بیان نے ہلچل مچادی