کمسن بچوں کو اغواء کر کے بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا گروہ کا سرغنہ ساتھی عورت سمیت گرفتار

داتا دربار کے علاقہ میں کمسن بچوں کو اغواکے بعد مبینہ طور پر بد اخلاقی کرنے والے گروہ کا انکشاف، گروہ کا سرغنہ ساتھی عورت سمیت گرفتار، 3کم سن بچے برآمد ۔تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقہ سے تین کمسن بچوں کو اغوا کرلیا گیا جس کا پولیس نے محض مقدمہ درج کیا ،دریں اثناء اوکاڑہ کے رہائشی محمد مشتاق کا بیٹاعلی رضوان چند روز قبل گھر والوں سے ناراض ہو کر لاہور داتا صاحب آگیا، وہاں سے سکینہ بی بی اوراکبر نامی شخص اسے داتا صاحب پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے بہلا پھسلا کر شیراکوٹ کے علاقہ میں واقع ساٹھ فٹ روڈ پر اپنے کوارٹرپر لے آئے جہاں اُس سے پہلے بھی دو بچے موجود تھے۔ اس دوران شیرا کوٹ پولیس اور داتا دربار پولیس کو داتا دربار کے ارد گرد اکبر نامی شخص اور سکینہ بی بی کی حرکات مشکوک لگنے لگیں جس پر اوکاڑہ پولیس نے بھی داتا دربار کا رخ کررکھا تھا جبکہ اعلیٰ پولیس حکام کے نوٹس لینے پر داتا دربار پولیس حرکت میں آ گئی اور مشکوک حرکات پر اکبر اور خاتون سکینہ بی بی کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان اکبر،شکوراور اُس کی بیوی سکینہ بی بی نے باقاعدہ ایک گروہ بنا رکھا ہے جو کہ بچوں کو اغوا کرکے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بناتے ہیں اورملزمان شیرا کوٹ کے علاقہ میں ایک کوارٹر لے کروہاں پر مغوی بچوں کو قید میں رکھتے ہیں۔ داتا درباراور اوکاڑہ پولیس نے مشترکہ طور پر کوارٹر میں چھاپہ مار کر ملزم اکبر اور سکینہ بی بی کو گرفتار کرلیا اور 3 کم سن بچوں کو بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ایک ساتھی ملزم شکور فرار ہوگیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Khursheed Shah And Farooq Sattar Face to Face | Urdu tv online